قومی ٹیم کیلئے غیر ملکی کرکٹرز  کو مستقل ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ،پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) قومی ٹیم کے مستقل ہیڈ کوچ کے لیے غیر ملکی کوچ کو لانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کا مستقل ہیڈ کوچ غیر ملکی ہوگا اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ غیر ملکی کوچ کی تلاش کا معاملہ خود دیکھ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر گیری کرسٹن شارٹ لسٹ میں سرفہرست ہیں جبکہ سابق آسٹریلوی بیٹسمین سائمن کیٹچ کا نام بھی ہیڈ کوچ کے لیے زیر غور ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کو انگلینڈ کے سابق کوچ پیٹر موریس کے نام میں بھی دلچسپی ہے اور پیٹر موریس کا پی ایس ایل فرنچائز کے ساتھ معاہدے کا امکان ہے۔

The post قومی ٹیم کیلئے غیر ملکی کرکٹرز  کو مستقل ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ،پی سی بی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email