ڈی کاک کا نسلی امتیاز کیخلاف اظہار سے انکار  ورلڈ کپ میچ سے دستبردار

 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران ویسٹ انڈیز کے خلاف  جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بیٹسمین  ڈی کاک  نے گھٹنے ٹیک کے نسلی امتیاز کے خلاف اظہار یکجہتی کرنے سے انکار کرتے ہوئے میچ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے قبل ہی جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں نے اپنے بورڈ کی ہدایت کے پیش نظر دنیا بھر میں سیاہ فام افراد کے ساتھ امتیازی سلوک کے خلاف گھٹنے ٹیک کر یکجہتی کا اظہار کیا تاہم وکٹ کیپر ڈی کاک نے ایسا کرنے سے انکار کرتے ہوئے میچ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔

ڈی کاک نے موقف اختیار کیا کہ وہ نسلی تعصب کے خلاف ہیں اور بلیک لائف میٹرز مہم سے متاثر بھی ہیں لیکن وہ اس بات کا اظہار کسی کی بھی جانب سے زبردستی مسلط کیے جانے پر نہیں بلکہ اپنی مرضی سے کریں گے۔

The post ڈی کاک کا نسلی امتیاز کیخلاف اظہار سے انکار  ورلڈ کپ میچ سے دستبردار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email