پاکستان بھارت کی ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

وزارت خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی قیدی کا قتل ہونے پر وضاحت مانگ لی۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد کا کہنا ہے کہ بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے پاکستان نے سویلین قیدی ضیا مصطفیٰ کے قتل پر شدید احتجاج کیا ہے اور بھارتی ناظم الامور کو بتایا گیا کہ ضیا مصطفیٰ 2003 سے بھارت کی قید میں تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے پاکستانی قیدیوں کی حفاظت اور تحفظ کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلی دفعہ نہیں ماضی میں بھی پاکستانی سیویلین قیدی مردہ پائے گئے، پاکستان بھارت کی ماورائےعدالت قتل کی شدید مذمت کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت فوری طور پر شفاف تحقیقات کرے اور ذمہ داروں کا تعین کرے۔

The post پاکستان بھارت کی ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email