گلوکار علی ظفر بھی شعیب اختر کے حق میں بول پڑے

گلوکار علی ظفر نے کہا ہے کہ ہمیں ایک دوسرے اور قومی ہیروز کا احترام کرنا سیکھنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے  بیان میں کہا کہ ہمیں رائے کا حق حاصل ہے لیکن رائے کا اظہار احترام سے بھی کیا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائے بغیر ہم اپنے بہتر الفاظ کا چناؤ کرسکتے ہیں۔

گلوکار علی ظفر کا مزید کہنا تھا کہ  شعیب اختر آپ لیجنڈ ہو۔

خیال رہے کہ سرکاری ٹی وی پر جاری ورلڈ کپ کے شو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ پر گفتگو کی جارہی تھی۔

 پینل میں ویسٹ انڈین لیجنڈ ویو رچرڈز، ڈیوڈ گاور، عاقب جاوید، راشد لطیف ، عمر گل ، اظہر محمود اور سپر اسٹار شعیب اختر شامل تھے۔

ان تمام اسٹارز کی موجودگی میں شعیب اختر نے میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے حارث رؤف کا ذکر کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی تعریف کی اور کہا کہ یہ نوجوان بولر قلندرز کے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کی پیداوار ہے۔

پروگرام کے میزبان پہلے تو یہ کہہ کر حارث کا ذکر گول کرنے لگے کہ شاہین آفریدی انڈر 19 سے آیا لیکن بعد میں انہوں نے ناشائستہ انداز اپناتے ہوئے شعیب اختر جیسے سپر اسٹار کو لائیو ٹی وی پر شو سے چلے جانے کا کہہ دیا۔

بعد ازاں شعیب اختر نے کہا کہ سرکاری ٹی وی پر میزبان کا رویہ ناقابل برداشت تھا، دنیا بھر کے لیجنڈز کے سامنے یوں شو سے جانے کا کہنا توہین آمیز تھا۔

The post گلوکار علی ظفر بھی شعیب اختر کے حق میں بول پڑے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email