نیوزی لینڈ سے جیت پر وزیر اعظم کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ سے فتح پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے جاری کردہ بیان میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شاندار کارکردگی پر پاکستان ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک عمدہ ٹیم ہار کی صورت میں اپنی غلطیوں کا جائزہ لے گی جبکہ ایک عظیم ٹیم جیت کے باوجود اپنے کھیل کا جامع تجزیہ کرتی ہے۔

اس کے علاوہ ملکی سیاسی قیادت نے بھی نیوزی لینڈ سے فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں دوسری فتح اپنے نام کی ہے۔

The post نیوزی لینڈ سے جیت پر وزیر اعظم کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email