پاکستان ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف فتح ’سکیورٹی فورسز‘ کے نام کردی

قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف فتح سکیورٹی فورسز کے نام کردی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ نے میچ کے بعد فاتح ٹیم کے ہمراہ سیلفی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف جیت سکیورٹی فورسز کے نام کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بوائز ویل ڈن، سخت محنت جاری رکھیں، پاکستان زندہ باد۔

محمد حفیظ کی اس ٹوئٹ کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی ری ٹوئٹ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں دوسری فتح اپنے نام کی ہے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم سکیورٹی کا بہانہ بنا کر پاکستان کا دورہ ادھورا چھوڑ کر گئی تھی۔

The post پاکستان ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف فتح ’سکیورٹی فورسز‘ کے نام کردی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email