ہم جشن آمد رسول ﷺ  ہر سال جوش و جذبے سے مناتے ہیں، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم جشن آمد رسول ﷺ  ہر سال جوش و جذبے اور محبت و عقیدت سے مناتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے گورنر ہاؤس سندھ میں منعقدہ “جشن آمد رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موقع پر اپنے ایک  پیغام میں کہا کہ سب سے پہلے اس ایمان افروز محفل جشن آمد رسول ص کے کامیاب انعقاد پر گورنر سندھ اور منتظمین کو دل کی گہرائیوں سےمبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جشن آمد رسول ﷺ  ہر سال جوش و جذبے اور محبت و عقیدت سے ہم مناتے ہیں، ہم ان کے نام لیوا اور امتی ہیں۔ ان کی غلامی اور اتباع کا دم بھرتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ ان کے لائے  ہوئے  دین کی عظمتوں کو دل و جان سے تسلیم کرتے ہیں، رسول ﷺ  سے حقیقی محبت کا تقاضہ ہےکہ آپ کی سیرت طیبہ کو یقینی بنانے کے لیے سنجیدہ کاوشیں کی جائیں

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی  کا مزید کہنا تھا کہ ربیع الاول کے اس مبارک ماہ میں آپ کی رسالت کے اس پیغام کو سمجھنا اور سیرت طیبہ کو منانا ہی میلاد النبی ﷺ  اور آپ سے محبت کا عملی ثبوت ہے، آج امت مسلمہ اور نوع انسانی جن مسائل میں گھری ہوئی ہے ان سے نکلنے کا واحد راستہ آپ ﷺ  کے اسواہ حسنہ کی پیروی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک  بیان میں کہا تھا کہ جشن آمد رسول ﷺ ہر سال نہایت عقیدت و محبت سے مناتے ہیں

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دین اسلام کی عظمتوں کو دل و جان سے تسلیم کرتے ہیں، حقیقی محبت کا تقاضا ہے سنجیدہ طریقے سے سیرت طیبہ کو اپنانا ہے۔

 شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ آج امت مسلم جس مشکلات کا شکار ہے وہ سیرت النبی کا مطالبہ کریں، رسول ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے سے ہم سرخرو ہوسکتے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ملک میں اتحاد کی اشد ضرورت ہے، اللہ سے دعاگو ہیں اللہ پاک اس ماہ مقدس کے صدقے ملک ترقی دے۔

The post ہم جشن آمد رسول ﷺ  ہر سال جوش و جذبے سے مناتے ہیں، وزیر خارجہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email