حرمین شریفین کی جانب سے نمازِ جمعہ کے لیے خصوصی انتظامات مکمل

ادارہ امور حرمین شریفین کی جانب سے نمازِ جمعہ کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ امور حرمین کے شعبہ برائے خدمات، فیلڈ آپریشن و ماحولیاتی تحفظ کے انڈر سیکریٹری محمد الجابری نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے ضوابط میں نرمی کے اعلان کے بعد بڑی تعداد میں عمرہ زائرین اور نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے آنے والوں کی سہولت کے پیشِ نظر مسجد الحرام کے مزید 50 دروزاے کھولے جائیں گے۔

 سیکریٹری محمد الجابری نے مزید کہا کہ مسجد الحرام میں سماجی فاصلے کی پابندی کے خاتمے اور مکمل افرادی گنجائش کو بحال کیے جانے کے بعد آنے والے زائرین اور نمازیوں کو بہترسہولتیں فراہم کرنے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

The post حرمین شریفین کی جانب سے نمازِ جمعہ کے لیے خصوصی انتظامات مکمل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email