ویسٹ انڈیز آئندہ سال انگلینڈ کیخلاف انٹر نیشنل کرکٹ میچز سیریز کی میزبانی کریگا

 ویسٹ انڈیز آئندہ سال انگلینڈ کیخلاف ٹیٹوئنٹی  اور انٹر نیشنل ٹیسٹ کرکٹ میچز سیریز کی میزبانی کریگا۔

تفصیلات کے مطابق  دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 22 جنوری سے ہو گا، ایک ماہ کے وقفے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز مارچ میں کھیلی جائے گی۔

 شیڈول کے مطابق ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان5 ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 22 جنوری، دوسرا میچ 23 جنوری، تیسرا میچ 26 جنوری، چوتھا میچ 29 جنوری جبکہ پانچواں اور آخری میچ 30 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

 دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز مارچ میں کھیلی جائے گی۔

 سیریز سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان 4 روزہ وارم اپ میچ یکم سے 4 مارچ تک اینٹی گووا میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 8 سے 12 مارچ تک اینٹی گووا، دوسرا ٹیسٹ میچ 16 سے 20 مارچ تک بارباڈوس جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 24 سے 28 مارچ تک گرینیڈا میں کھیلا جائے گا۔

The post ویسٹ انڈیز آئندہ سال انگلینڈ کیخلاف انٹر نیشنل کرکٹ میچز سیریز کی میزبانی کریگا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email