گھریلو تشدد واقعے کی پاداش میں سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر گرفتار

آسٹریلیا کے نامور سابق کرکٹر مائیکل سلیٹر کو گھریلو تشدد کے واقعے پر گرفتار کر لیا گیاہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ گھریلو تشدد کا واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا ،گرفتاری صبح کی گئی ہے۔

میڈیا کے مطابق مائیکل سلیٹر کو ابھی چارج نہیں کیا گیا اس حوالے سے معاملے پر پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

دوسری جانب نیوساؤتھ ویلز پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کی شکایت کے بعد51 سال کے شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مائیکل سلیٹر 42 ون ڈے اور 74 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں، انہوں نے ٹیسٹ میں 5312 اور ون ڈے میں 987 رنز بنائے ہیں۔

The post گھریلو تشدد واقعے کی پاداش میں سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر گرفتار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email