اللّٰہ تعالیٰ پاکستان کو مہنگائی اور مشکل وقت نکال دے، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ پاکستان کو مہنگائی اور مشکل وقت نکال دے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں عید میلاد النبی ﷺ کے مرکزی جلوس سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ آج میں تمام امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، حضور ﷺ تمام امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آج کے دن دعا کریں کہ اللّٰہ ہماری عبادتیں قبول کریں، اللّٰہ تعالیٰ اس دن کی برکت سے پاکستان کو مہنگائی اور مشکل وقت نکال دے۔

 وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے  مزید کہا کہ دعا کرتا ہوں کہ اللّٰہ اس دن کی برکت سے پاکستان کو کورونا وائرس سے بھی  محفوظ رکھے۔

یاد رہے ملک بھر میں جشن میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و خروش سے منایا گیا، کراچی سے لےکر خیبر اور گلگت سے گوادر تک عید میلاد النبیﷺ کے جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں۔

کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں، محافلِ میلاد کا اہتمام کیا گیا، اس دوران گلہائے عقیدت نچھاور کیے جاتے رہے، بچے بھی پیش پیش رہے۔

عید میلاد النبیﷺ میں عمارتوں کو دیدہ زیب روشنیوں سے سجایا گیا، شاہراہوں پر سبز پرچموں کی بہار نظر آئی۔

جشن میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے نذر و نیاز کا بندوبست بھی کیا گیا، کہیں منوں وزنی کیک تیار کیے گئے تو کہیں منہ میٹھا کرنے کے لیے میوہ جات اور مٹھائیوں کا اہتمام کیا گیا۔

The post اللّٰہ تعالیٰ پاکستان کو مہنگائی اور مشکل وقت نکال دے، وزیر اعلیٰ سندھ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email