میلادالنبیﷺ کے موقع پر اداکار ہمایوں سعید کا ٹویٹ

اداکار ہمایوں سعید نے میلادالنبیﷺ کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا ہے۔

عید میلاد النبیﷺ کے پر مسرت موقع پر پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں درود شریف کی تصاویر جاری کیں۔

اپنے پیغام میں پاکستانی اداکار ہمایوں سعیدنے امت مسلمہ کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ  ہمیں ہمت اورطاقت دے اور ہمیں ایسی صلاحیت بخشے کہ ہم اپنے پیارے نبی کریم محمد مصطفیٰ ﷺ کے نقش قدم پر چل سکیں۔‘

 یاد رہے ملک بھر میں جشن میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و خروش سے منایا گیا، کراچی سے لےکر خیبر اور گلگت سے گوادر تک عید میلاد النبیﷺ کے جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں۔

کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں، محافلِ میلاد کا اہتمام کیا گیا، اس دوران گلہائے عقیدت نچھاور کیے جاتے رہے، بچے بھی پیش پیش رہے۔

عید میلاد النبیﷺ میں عمارتوں کو دیدہ زیب روشنیوں سے سجایا گیا، شاہراہوں پر سبز پرچموں کی بہار نظر آئی۔

جشن میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے نذر و نیاز کا بندوبست بھی کیا گیا، کہیں منوں وزنی کیک تیار کیے گئے تو کہیں منہ میٹھا کرنے کے لیے میوہ جات اور مٹھائیوں کا اہتمام کیا گیا۔

The post میلادالنبیﷺ کے موقع پر اداکار ہمایوں سعید کا ٹویٹ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email