طالبان کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے پرغور نہیں کررہے، روس

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس طالبان کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے کے کسی امکان پر غور نہیں کر رہا۔

تفصیلات کے مطابق والڈائی انٹرنیشنل ڈسکشن کلب کے 18 ویں سالانہ سیشن میں شرکاء سے ملاقات کے بعد روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ طالبان کی سرکاری شناخت پر بات نہیں کی جا رہی ہے اور یہ عوامی طور پر بیان کیا گیا ہے۔

سرگئی لاوروف نے کہا کہ دوسرے ممالک جو اس خطے میں اثر و رسوخ رکھتے ہیں، ان کی طرح روس بھی طالبان سے رابطے برقرار رکھتا ہے اور امید کرتا ہے کہ طالبان اپنے وعدوں کو پورا کریں گے ۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے مزید کہا کہ  افغان حکومت کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں گے نہ صرف نسلی بلکہ سیاسی نقطہ نظر سمیت افغانستان کے تمام گروہوں کو شمولیت کی دعوت دیں گے۔

The post طالبان کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے پرغور نہیں کررہے، روس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email