اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشِ جاری

اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشِ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشِ جاری ہے اور بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری ہے۔
ترجمان آئیسکو نے کہا کہ آپریشن ٹیمیں الرٹ ہو گئی ہیں، موسم بہتر ہوتے ہی بجلی بحالی کی کارروائیاں شروع کر دیں گے۔
ترجمان آئیسکو کا کہنا ہے کہ بارش کے دوران بجلی کی تاروں، کھمبوں اور ٹرانسفارمرز سے مناسب فاصلہ رکھیں۔ کہیں بھی بجلی کی ٹوٹی تار دیکھیں تو اس کی اطلاع 118 یا 9252933 پر دیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئیسکو چیف کی لائن سٹاف کو کام کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات۔
ترجمان آئیسکو کا کہنا تھا کہ خراب موسم کے باعث بجلی کی فراہمی میں آنے والے عارضی تعطل پر معزرت خواہ ہیں۔

The post اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشِ جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email