شہزاد لغاری کا علاج سندھ حکومت کر رہی ہے، مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہزاد لغاری کا علاج سندھ حکومت کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کوٹری کی فیکٹری میں 15 سالہ بچے شہزاد لغاری کی ٹانگ کٹنے کے واقعے پر وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ فیکٹری مالکان اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کے نااہل افسران کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور سندھ حکومت بچے کے علاج سمیت دیکھ بھال کر رہی ہے۔
ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ بچے کی جسمانی بحالی کے لیے بھی سندھ حکومت اقدامات کر رہی ہے۔

The post شہزاد لغاری کا علاج سندھ حکومت کر رہی ہے، مرتضیٰ وہاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email