وزارت خزانہ کی آئی ایم ایف سے مذاکرات کے حوالے سے وضاحت

وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے حوالے سے وضاحت میں کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات مثبت انداز میں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزرات خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات مثبت انداز میں جاری ہیں، سیکرٹری خزانہ کی قیادت میں مذاکرات واشنگٹن ڈی سی میں ہورہے ہیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق دونوں جانب کی ٹیکنیکل ٹیموں معلومات اور اعداد و شمار کا تبادلہ ہورہا ہے، مذاکرات کے اختتام کیلئے کوئی مدت مقرر نہیں کی گئی۔

The post وزارت خزانہ کی آئی ایم ایف سے مذاکرات کے حوالے سے وضاحت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email