وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کی تشویشناک صورتحال

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2089 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اب تک ڈینگی کے باعث جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 6 ہوگئی، 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے 141 شہری ڈینگی کا شکار ہوگئے ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ دیہی علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 نئے ڈینگی کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد دیہی علاقوں میں 1310 فراد  ڈینگی کا شکار ہوگئے ہیں۔

 محکمہ صحت کے مطابق شہری علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے80 نئے کیس رپورٹ ہوئے، شہری علاقوں میں ڈینگی کے 779 مریض موجود ہیں۔

The post وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کی تشویشناک صورتحال appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email