ہربھجن سنگھ کا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ شروع ہونے سے قبل ہی پاکستانی ٹیم پر طنز

سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ شروع ہونے سے قبل ہی پاکستانی ٹیم پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پھر سے ہار جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سگھ نےپاکستان کے سابق کھلاڑی شعیب اختر کو کہا ہے کہ پاک بھارت میچ کا کوئی فائدہ نہیں، پاکستان پھر سے ہار جائے گا۔

 ہربھجن سنگھ نے  نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں مختصر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ بھی بھارت جیت جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیمیں کھیلیں گی، پھر سے پاکستان ہار جائے گا۔

انہوں نے شعیب اختر کو کہا ہے کہ ایسے میچ کا کوئی فائدہ نہیں ہے، اس لیے پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ ہی بھارت کو دے دے۔

ہر بھجن سنگھ نے پروگرام میں شعیب اختر کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم تگڑی ہے، وہ پاکستانی ٹیم کو اڑا دے گی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں  پاکستان کا  بھارت سے ٹاکرا 24 اکتوبر کو  ہوگا۔

The post ہربھجن سنگھ کا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ شروع ہونے سے قبل ہی پاکستانی ٹیم پر طنز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email