پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان سلمان اکبر نے امریکی ہاکی ایسوسی ایشن سے معاہدہ کرلیا

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان سلمان اکبر نے امریکی ہاکی ایسوسی ایشن سے معاہدہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سلمان اکبر پین امریکن گیمز تک امریکی گول کیپرز کو تربیت دیں گے،39 سالہ سلمان اکبر کو امریکی ہاکی ایسوسی ایشن نے چار ماہ کیلئے گول کیپرز ٹریننر مقرر کیا ہے۔

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ وہ فی الحال ٹیم کو فرینکفرٹ میں ٹریننگ دے رہے ہیں جس کے بعد وہ نومبر میں امریکا میں اگلے مرحلے کی کوچنگ کریں گے تاکہ پین امریکن گیمز کیلئے ٹیم کو تیار کیا جاسکے۔

سلمان اکبر نے کہا کہ وہ پاکستان ہاکی ٹیم کی کوچنگ کیلئے بھی دستیاب ہوں گے تاہم اس کیلئے معاملات بھی طے کرنا ہوں گے، کسی آفیشل کی ایک فون کال پر اکیڈمی اور دیگر کمٹمنٹس چھوڑنا ممکن نہیں ہوتا ہے۔

پین امریکن گیمز یوراگوائے میں جنوری میں ہونے ہیں۔

واضح رہے کہ سلمان اکبر اس سے قبل جاپان کی قومی ٹیم کے بھی گول کیپرز ٹرینر رہ چکے ہیں۔

The post پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان سلمان اکبر نے امریکی ہاکی ایسوسی ایشن سے معاہدہ کرلیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email