2 دنوں میں پٹرول اور دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ممکن ہے، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 2 دنوں میں پٹرول اور دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ممکن ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی 15 سے 49 روپے فی کلو، کوکنگ آئل 14 سے 110 روپے فی لیٹر اضافے سمیت درجنوں گھریلو اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 2 دنوں میں پیٹرول اور دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گا۔
شاہد خاقان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے بعد گھریلو اشیاء مذید مہنگی ہوں گی، بس آپ نے گھبرانا نہیں ہے کیونکہ ڈٹ کے کھڑا ہے کپتان۔

The post 2 دنوں میں پٹرول اور دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ممکن ہے، شاہد خاقان عباسی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email