ایشیا کپ کرکٹ کے اگلے 2 ایڈیشن کی میزبانی سری لنکا اور پاکستان کے سپرد

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیا کپ کرکٹ کے اگلے 2 ایڈیشنز کی میزبانی سری لنکا اور پاکستان کے سپرد کرنے کی توثیق کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس دبئی میں جے شاہ کی سربراہی میں ہوا، جس میں ایشین کرکٹ کے مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا،2022میں سری لنکا اور اس کے اگلے برس پاکستان ایونٹ کا میزبان ہوگا۔

کونسل ممبرز نے ایشیا کپ کے اگلے 2 ایڈیشنز کی میزبانی کے حوالے سے پہلے طے معاملات کی توثیق کردی ہے۔

ایشیا کپ کا اگلا ایڈیشن 2022 میں سری لنکا میں ہوگا، جو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر ہوگا۔

2023ء میں ایونٹ کی میزبانی پاکستان کرے گا، پاکستان کی میزبانی میں ففٹی اوورز کرکٹ ہوگی۔

دوسری جانب اے سی سی کے اجلاس کے سائیڈ لائنز پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ رمیز راجہ نے دیگر بورڈز کے سربراہان سے ملاقات کی۔

بی سی سی آئی کے سربراہ سارو گنگولی سے بھی رمیزراجا کی ملاقات ہوئی، سارو گنگولی نے غیر رسمی طور پر رمیز راجہ کو آئی پی ایل فائنل دیکھنے کی دعوت دی، تاہم سفری شیڈول کی وجہ سے انہوں نے فائنل دیکھنے سے معذرت کرلی۔

The post ایشیا کپ کرکٹ کے اگلے 2 ایڈیشن کی میزبانی سری لنکا اور پاکستان کے سپرد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email