گلگت میں صوبائی کابینہ کے 11 واں اجلاس کا انعقاد

گلگت میں صوبائی کابینہ کے 11 واں اجلاس کا انعقاد ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ گلگت میں صوبائی کابینہ کے 11 واں اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں یہ فیصلہ ہوا کہ پورے گلگت بلتستان کو پلاسٹک فری کرنا ہے۔
صوبائی کابینہ کا فیصلہ ہے کہ 1 جنوری 2022 سے گلگت بلتستان میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر مکمل پابندی ہو گی اور پیپر اور کپڑے بیگز کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
صوبائی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ مقامی سطح پر کپڑے اور پیپر بیگز کی تیاری کے لیے سوفٹ قرضے فراہم کیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے احکامات کی روشنی میں عشرہ رحمت العالمین کو بھرپور مذہبی جوش و جذبے اور انتہائی عقیدت کے ساتھ منایا جائے گا۔ اس پرمسرت موقعے پر وزیراعلیٰ ہاوس کے دروازے تمام عوام الناس کے لیے کھلے رہیں گے۔
خالد خورشید کا کہنا تھا کہ عید میلادالنبی کے حوالے سے تمام سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا جائے گا۔ خصوصی قربانی کی جائے گی اور مستحقین میں لنگر، مٹھائیاں اور ضروری اشیاء خوردونوش تقسیم کی جائیں گی۔

The post گلگت میں صوبائی کابینہ کے 11 واں اجلاس کا انعقاد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email