ڈپٹی کمشنر ہرنائی کا زلزلہ متاثرین کے لیے آنے والے سامان کی ہرنائی سے باہر منتقلی

ڈپٹی کمشنر ہرنائی نے زلزلہ متاثرین کے لیے آنے والے سامان کی ہرنائی سے باہر منتقلی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہرنائی نے زلزلہ متاثرین کے لیے آنے والے سامان کی ہرنائی سے باہر منتقلی کی اور دکانوں میں سامان فروخت پر پابندی عائد کر دی۔

ڈپٹی کمشنر ہرنائی نے اس موقعے پر کہا کہ اگر کسی گاڑی نے ہرنائی سے زلزلے کا سامان باہر نکالا یا کسی دوکان میں زلزلے کا سامان پایا گیا تو اس گاڑی، ڈرائیور اور دوکان مالک کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

 واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گیے تھے۔

 بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں کوئٹہ، سبی، ہرنائی، پشین، قلعہ سیف اللہ ، چمن، زیارت اور ژوب سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

The post ڈپٹی کمشنر ہرنائی کا زلزلہ متاثرین کے لیے آنے والے سامان کی ہرنائی سے باہر منتقلی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email