چونیاں میر کوٹ باٸی پاس پر ڈکیتی کی واردات

-تفصیلات کے مطابق چونیاں متاثرہ شخص محمد یوسف اپنے والدہ کے ساتھ الہ آباد سے موٹر سائیکل پر چونیاں گھر آ رہا تھا کہ 3 موٹر ساٸیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹی پولیس نے موقعے پر پہنچ کر کاررواٸی کا آغاز کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ چونیاں میں 2 مہینے قبل ہی چونیاں پولیس نے کارروائی کر کے 4 کلو کے قریب شہری سے ہیروئن بر آمد کی تھی۔
چونیاں تھانہ الہ آباد کی حدود میں ایک خاتون اور ایک مرد ہیروئن فروشی کرتے ہوئے گرفتار کیے گئے تھے، دونوں ملزم اور ملزمہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمہ شمائلہ کے قبضے سے 2200 گرام ہیروئن اور ملزم اکبر علی کے قبضے سے 1800 گرام ہیروئن برآمد ہوئی تھی۔ چونیاں پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا تھا۔

The post چونیاں میر کوٹ باٸی پاس پر ڈکیتی کی واردات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email