پی آئی اے کابل آپریشن تاحکم ثانی بند ہونے کا معاملہ

پی آئی اے کے کابل آپریشن تاحکم ثانی بند ہونے کے معاملے میں پیشرفت ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے کابل آپریشن میں فلائٹ آپریشن معطل کرنے کی وجوہات سامنے آ گئیں ہیں۔
ذرائع پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کابل کے کنٹری منیجر کو مقامی انتظامیہ نے دو گھنٹے تک یرغمال رکھا اور کنٹری منیجر پی آئی اے کو کابل میں پاکستانی سفارتی عملے کی مداخلت پر چھوڑا گیا ہے۔
ذرائع پی آئی اے کا کہنا تھا کہ کابل حکومت پی آئی اے کو پچاس فیصد سواریوں کے ساتھ فلائٹ چلانے کی ضد کر رہی تھی اور پچاس فیصد سواریوں کے ساتھ پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن چلانا ممکن نہیں تھا۔
ذرائع کا مزیہد کہنا ہے کہ کابل حکومت پی آئی اے کے کرایوں پر بھی اعتراض کر رہی تھی۔

The post پی آئی اے کابل آپریشن تاحکم ثانی بند ہونے کا معاملہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email