تحصیل چوبارہ میں ٹائر پھٹنے سے کار کو حادثہ پیش

تحصیل چوبارہ میں ٹائر پھٹنے سے کار کو حادثہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل چوبارہ اڈہ حافظ آباد کے قریب ٹائر پھٹنے سے کار کو حادثہ پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق اور 1 زخمی ہو گیا ہے۔
ریسکیو کا کہنا ہے کہ حادثے میں میاں بیوی اور ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوئی ہیں۔ میتوں اور زخمی کو تحصیل ہسپتال چوبارہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع نے کہا کہ حادثے میں خاوند شوکت علی، بیوی کوثر سلطانہ اور ایک خاتون قمر النساء جاں بحق ہوئے ہیں۔ حادثے میں ایک خاتون فخر النساء خطرے سے باہر ہیں۔
ریسکیو نے کہا کہ مرنے والی خواتین کوثر سلطانہ اور قمر النساء بھی آپس میں بہنیں تھیں۔
ریسکیو کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمت خاندان شادی میں شرکت کے لیے فیصل آباد سے کروڑ لعل عیسن آ رہا تھا

The post تحصیل چوبارہ میں ٹائر پھٹنے سے کار کو حادثہ پیش appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email