سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 26 کیس رپورٹ، محکمہ صحت سندھ

محکمہ صحت سندھنے کہا ہے کہ سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 26 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے پاکستان میں ڈینگی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا ہے کہ کراچی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 20 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران حیدرآباد میں 4 اور میرپورخاص میں 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔
محکمہ صحت سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں ماہ اکتوبر میں ڈینگی کے اب تک 518 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
ادارے کا کہنا تھا کہ کراچی میں ماہ اکتوبر میں اب تک 283 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ کراچی کے ضلع وسطی سے 65، ضلع شرقی سے 65، ضلع کورنگی سے 64، ضلع جنوب سے 37، ضلع غربی سے 33 اور ضلع ملیر سے 19 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں سندھ میں ستمبر کے مہینے میں 603 کیس رپورٹ ہوئے تھے اور رواں سال سندھ میں جنوری تا اگست تک ڈینگی کے 1365 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔
محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ سندھ بھر میں رواں سال اب تک ڈینگی کے 2486 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں اور رواں سال سندھ میں ڈینگی کے باعث اب تک 6 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

The post سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 26 کیس رپورٹ، محکمہ صحت سندھ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email