افواہیں گردش کررہی ہیں کہ میں نے استعفیٰ دے دیا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ میں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں کہا کہ افواہیں گردش کررہی ہیں  کہ میں نے استعفیٰ دے دیا ہے، ایسا پروپیگنڈہ کرنے میں چند افراد ملوث ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا مزید کہنا تھا کہ میرے استعفیٰ دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

The post افواہیں گردش کررہی ہیں کہ میں نے استعفیٰ دے دیا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email