پی آئی اے انتظامیہ کا بڑا اقدام

کراچی میں پی آئی اے انتظامیہ کا بڑا اقدام
کراچی میں پی آئی اے انتظامیہ نے بڑا اقدام کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے کیبن کریو کے واجبات الاد الاؤنس کی ادائیگی کردی ہے۔
ذرائع نے کہا کہ کیبن کریو کو بین الاقوامی پروازوں پرعملے کو ملنے والا الاؤنس گذشتہ 3 برس سے التوا کا شکار تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فلائٹ اسٹیورڈ اور ایئر ہوسٹسز کو مجموعی طور پر 3 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ گذشتہ کئی برسوں سے پی آئی اے انتظامیہ ادارے کے مالی مسائل کے باعث کیبن کریو عملے کو الاؤنس ادا نہیں کر پا رہی تھی۔
ذرائع کے مطابق سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کی ذاتی کوششوں سے مسئلہ حل ہوا ہے۔
ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ زیر التوا کیبن کریو کے فلائنگ الاؤنس کو ادائیگی کرنا شروع کر دی ہے۔

The post پی آئی اے انتظامیہ کا بڑا اقدام appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email