مردان میں ماچس فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی

مردان میں ماچس فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مردان کی رشکئی انڈسٹریل اسٹیٹ المرتضیٰ ماچس فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔
ذرائع نے کہا کہ آگ کی اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 فائر فائیٹرز ٹیمیں اور گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو 1122 فائر فائیٹرز ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے 4 گھنٹے طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ آگ بجھانے کے عمل میں ریسکیو 1122 کے 20 اہلکاروں نے حصہ لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بروقت کارروائی کی وجہ سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک کر فیکٹری کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ معلوم ہوئی ہے اور آگ لگنے کے باعث کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

The post مردان میں ماچس فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email