تھانہ کورال اور سہالہ کی سنیپ چیکنگ کے دوران بھرپور کارروائیاں

تھانہ کورال اور سہالہ نے سنیپ چیکنگ کے دوران بھرپور کارروائیاں کی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سنیپ چیکنگ میں غیر قانونی اسلحہ اور قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری جس کی وجہ سے 15 ملزمان گرفتار ہوئے ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن ایس ایم جی گن، رپیٹر گن، تیس بور ایم پی فائیو برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کا مقصد شہر کو پر امن اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا اس کارروائی پر مزید کہنا تھا کہ معاشرے کا امن و سکون تباہ کرنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

The post تھانہ کورال اور سہالہ کی سنیپ چیکنگ کے دوران بھرپور کارروائیاں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email