پاکستان قومی یکجہتی فورم کی جانب سے ڈاکٹر عبدالقدیر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

پاکستان قومی یکجہتی فورم کی جانب سے ڈاکٹر عبدالقدیر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد  ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان قومی یکجہتی فورم کی جانب سے ڈاکٹر عبدالقدیر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام سیاسی جماعتوں اور فورم کے زمہ داران نے شرکت کی اور ڈاکٹر عبدالقدیر کی مغفرت کے لیے عمرے کا ارادہ کیا اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ تقریب کی صدرات فورم کنوئنر سید ریاض بخاری نے کی ہے۔

تقریب سے فورم زمہ دران نے اپنے خطابات میں کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات امت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کے لیے انتہائی افسوسناک اور عظیم سانحہ ہے۔ ڈاکٹر قدیر نے پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں اور مسلم ممالک کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، ساتھ ہی پاکستان کو ایٹمی طاقت سے نواز کر مسلم دنیا کو مضبوط بنایا ہے۔

خطبات میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کے لیے جو خدمات سر انجام دیں انہی کی بدولت آج ہم آزادی کی فضاء میں سانس لے رہے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان جیسے مسلمان سائنسدان صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ یہ ان کی پاکستان سے محبت تھی کہ وہ عیش و عشرت کی زندگی چھوڑ کر پاکستان آئے اور پاکستان کے لیے وہ خدمات سر انجام دیں جس کا پاکستان اور عوام تا قیامت مقروض رہیں گے۔ وطن عزیز کی آزاد فضاؤں میں سانس لینے والے تمام پاکستانی ان کے شکر گزار ہیں۔ ہم ان کو کبھی نہیں بھول پائیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ تقریب کے اختتام پر ان کی مغفرت اللہ خصوصی فاتحہ خوانی کی گئی۔

The post پاکستان قومی یکجہتی فورم کی جانب سے ڈاکٹر عبدالقدیر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email