اسپتال میں زیرعلاج بچے کی دلچسپ ویڈیو وائرل

بچوں کو اگر چھوٹی سی بیماری پر بھی اسپتال لے جایا جائے تو وہ رونا شروع کردیتے ہیں۔

 برازیل میں ایک کمسن بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ اسپتال میں ناصرف خوش ہے بلکہ اپنا پسندیدہ گانا بھی گنگنا رہا ہے۔

جب بچے نے ٹی وی پر اپنا پسندیدہ گانا چلتا ہوا دیکھا تو وہ خود کو روک نہیں سکا اور اسپتال کے بیڈ پر ہی چمچے کو مائیک بنا کر گانا گنگنانا شروع کردیا۔

اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ویڈیو دیکھ میرے چہرے پر مسکراہٹ آگئی، ایک اور صارف نے لکھا اسپتال میں بچے کی خوشی دیکھ کر حیرت ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ میگوئل نامی بچے کو معدے کی بیماری میں مبتلا ہونے پر اسپتال داخل کروایا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق میگوئل اب صحتیاب ہوچکا ہے اور اسے اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

 

The post اسپتال میں زیرعلاج بچے کی دلچسپ ویڈیو وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email