پاکستان میں مزید 2067 افراد میں کورونا کی تشخیص

پاکستان میں آج مزید 2067 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1257397 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج مزید 2067 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 393 ، بلوچستان میں 4، گلگت بلتستان میں 2، خیبرپختونخوا میں 239 ، اسلام آباد میں 183، آزاد کشمیر میں 11 جبکہ پنجاب میں 1235 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اس وقت سندھ میں 462480 ، بلوچستان میں 32095 ، خیبرپختونخوا میں 176127 ، اسلام آباد میں 106113 ، گلگت بلتستان میں 10350 ، پنجاب میں 435882 اور آزاد کشمیر میں 34350 مریض موجود ہیں۔

دوسری جنانب پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 59 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 28124 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 42853 ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس سے 13  ، اسلام آباد میں کورونا سے 1 خیبرپختونخوا  میں کورونا سے 9 جبکہ  پنجاب میں کورونا وائرس سے 36 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 28124 ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ 7497، بلوچستان میں 350، خیبرپختونخوا میں 5641 ، آزاد کشمیر میں 739 ،اسلام آباد میں 931 ، گلگت بلتستان میں 186 ، پنجاب میں 12780 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

The post پاکستان میں مزید 2067 افراد میں کورونا کی تشخیص appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email