چیئرمین پی سی بی نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کے  ساتھ اپنی یادیں  شیئر کردیں

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کے ساتھ اپنی یادیں شیئر کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) رمیز راجہ نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان عظیم سائنسدان کے ساتھ کرکٹ فین بھی تھے۔

رمیز راجا  کا کہنا  ہے کہ کرکٹ ٹیکنالوجی سے متعلق 2002 میں ان کی رہائش گاہ پرشاندار ملاقات ہوئی تھی۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ  میں نے کتاب لکھی تو اس میٹنگ پر ایک چیپٹر ڈاکٹر عبدالقدیر خان  کے نام کروں گا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے درجارت بلند فرمائے۔

یاد رہے کہ پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر خان انتقال کرگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق طبیعت ناساز ہونے  کے باعث اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کچھ ہفتے پہلے کورونا سے متاثر ہوئے تھے، وہ پہلے الشفا ہسپتال اور بعد میں ملٹری ہسپتال میں زیر علاج رہے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی گئیں ، ملٹری ہسپتال میں کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد انہیں گھر منتقل کر دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ رات پھیپھڑوں کے مرض کے سبب ان کی طبعیت اچانک خراب ہوگئی، جس کے باعث انہیں قریبی کے آر ایل ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ان کی وصیت کے مطابق نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کر دی گئی ہے،  نماز جنازہ میں وفاقی وزرا، ارکین پارلیمنٹ اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق نماز جنازہ کے موقع پر عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

یاد رہےکہ ڈاکٹر عبد القدیر خان پہلے پاکستانی ہیں جنہیں 3 صدارتی ایوارڈ ملے، انہیں 2 بار نشان امتیازسے بھی نوازا گیا۔

ڈاکٹرعبد القدیر خان وہ مایہ ناز سائنس دان ہیں جنہوں نے آٹھ سال کے انتہائی قلیل عرصہ میں انتھک محنت و لگن کی ساتھ ایٹمی پلانٹ نصب کرکے دنیا کے نامور نوبل انعام یافتہ سائنس دانوں کو حیرت زدہ کردیا تھا۔

The post چیئرمین پی سی بی نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کے  ساتھ اپنی یادیں  شیئر کردیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email