اداکارہ منال خان کی امل کے ساتھ تصویر وائرل

حال ہی میں شادی کرنے والی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان کی اپنی بھانجی امل کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Ahsan (@minalkhan.official)

شئیر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ سیلفی لے رہی ہیں اور ساتھ میں امل بھی موجود ہے۔

منال خان نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ بیبی منال اور بیبی امل۔

اس سے قبل اداکارہ منال خان اپنے  شوہر  احسن محسن اکرام کے ساتھ مالدیپ میں ہنی مون منانے کے بعد دبئی پہنچی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Ahsan (@minalkhan.official)

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی تھی ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Ahsan (@minalkhan.official)

منال خان کی جانب سے شئیر کی گئی تصویر میں وہ مغربی لباس زیب تن کی ہوئی تھیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ منال خان اور احسن محسن نے دبئی سے سیر سپاٹوں کی دلکش تصاویر مداحوں کے لئے انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔

تصاویر میں منال خان کو دبئی میں شاپنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

انہوں نے دو بیگز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے مشورہ بھی مانگا تھا۔

یاد رہے کہ منال خان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کا کمنٹ سیکشن بند کرکے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا تھا تاہم اب دبئی سے کی جانے والی پوسٹس میں منال خان نے اپنے کمنٹ سیکشن کو ایک بار پھر کھول دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ منال خان ،احسن محسن اکرام کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

The post اداکارہ منال خان کی امل کے ساتھ تصویر وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email