سابق وزیر اعظم و صدر آزاد کشمیر سردار سکندر حیات خان کی وفات پر دکھ اور افسوس ہوا، اسد قیصر

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم و صدر آزاد کشمیر سردار سکندر حیات خان کی وفات پر دکھ اور افسوس ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ سابق وزیر اعظم و صدر آزاد کشمیر سردار سکندر حیات خان کی وفات پر دکھ اور افسوس ہوا ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ سکندر حیات خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرماۓ اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر وجمیل عطاء فرماۓ۔
واضح رہے کہ سردار سکندر حیات خان آزاد کشمیر کے صدر اور طویل ترین وزیر اعظم رہے ہیں اور انہیں سالار جمہوریت کہا جاتا ہے۔
سردار سکندر حیات کی ولادت 1 جون 1934ء کو ڈومال راجپوت ذات کے سردار فتح محمد خان کریلوی کے گھر میں ہوئی۔ ان کا آبائی گاؤں کا نام کریلہ ضلع کوٹلی ہے۔

The post سابق وزیر اعظم و صدر آزاد کشمیر سردار سکندر حیات خان کی وفات پر دکھ اور افسوس ہوا، اسد قیصر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email