وزیر داخلہ کا سردار سکندر حیات خان کے انتقال پر دکھ کا اظہار

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سابق صدر و وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار سکندر حیات خان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اس موقع پر شیخ رشید احمد نے سردار سکندر حیات خان کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کی۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ اللہ تعالی سردار سکندر حیات کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا کریں اور ان کے درجات بلند کرے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ کشمیر کے لئے سردار سکندر حیات کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

دوسری جانب  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے سابق صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات خان کے انتقال پر  افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان  نے  مزید کہا کہ آزاد جموں وکشمیر کے سابق صدر و وزیراعظم سردار سکندر حیات خان کی رحلت کا جان کر نہایت رنجیدہ ہوں، کشمیر  کاز  اور کشمیری عوام کیلئے  ان کی خدمات انمو ل ہیں۔

علاوہ ازیں   صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے  بھی سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کی وفات پر افسوس  کا اظہار  کرتے ہوئے  کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، سردار سکندر حیات کی تحریک آزادی کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا  کہ سردار سکندر حیات خان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء صدیوں بعد بھی پر نہیں ہو سکتا۔ سردار سکندر حیات خان کی نا گہانی موت ایک عظیم سانحہ ہے، سردار سکندر حیات خان نے ریاست کے عوام کی جو خدمت کی وہ ناقابل فراموش ہے۔

صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر نے کہا کہ سردار سکندر حیات خان سالار جمہوریت آذاد کشمیر کے  قدآور سیاسی رہنماء تھے،انہوں نے حقیقی معنوں میں ریاست کی خدمت کی۔ سردار سکندر حیات خان کے  کوچ کر جانے سے ریاست ایک سائبان سے محروم ہو گئی، مرحوم کی ہمارے درمیان موجودگی ہماری خوش بختی تھی۔

  تنویر الیاس کا مزید کہنا تھا کہ سردار سکندر حیات خان نے ملکی سلامتی اور عوامی خدمت میں منفرد کردار ادا کیا، سردار سکندر حیات خان کی خدمات کو پوری قوم انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

یاد رہے اس سے قبل   آزاد کشمیر کے سابق صدر اوروزیراعظم سردار سکندر حیات خان انتقال کر گئے۔

سردار سکندر حیات خان کچھ عرصے سے بیمار تھے، سکندر حیات حالیہ انختابات میں ن لیگ چھوڑکر مسلم کانفرنس میں شامل ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ سردار سکندر حیات خان آزاد کشمیر کے صدر اور طویل ترین وزیر اعظم رہے ہیں اور انہیں سالار جمہوریت کہا جاتا ہے۔

 سردار سکندر حیات کی ولادت 1 جون 1934ء کو ڈومال راجپوت ذات کے سردار فتح محمد خان کریلوی کے گھر میں ہوئی۔ ان کا آبائی گاؤں کا نام کریلہ ضلع کوٹلی ہے۔

The post وزیر داخلہ کا سردار سکندر حیات خان کے انتقال پر دکھ کا اظہار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email