پڑوسی ہونے کے ناتے افغانی ہمارے بھائی اور بہن ہیں، صدر عوامی تحریک

صدر عوامی تحریک ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ پڑوسی ہونے کے ناتے افغانی ہمارے بھائی اور بہن ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں دی انٹلیکچولز فورم کی جانب سے “افغانستان کا پیچیدہ معاملہ اور اس کے اثرات” پر سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں صدر عوامی تحریک ایاز لطیف پلیجو نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو عام تاثر ہے افغانستان کے بارے میں کہ ان پر ظلم ہو رہا ہے، یہ ایک حد تک درست ہے۔
صدر عوامی تحریک نے کہا کہ پڑوسی ہونے کے ناتے یہ سب ہمارے بھائی اور بہن ہیں۔
ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ افغانستان کو ان مسائل کا سامنا کبھی نہ کرنا پڑتا اگر وہ مذمت نہ کرتے اور برداشت کرتے۔
صدر عوامی تحریک نے کہا کہ جو لوگ افغانستان کی تاریخ پڑھتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ وہاں کبھی کوئی پاپولر حکومت رہی ہی نہیں ہے، گھرانوں کی رہی ہے۔
ایاز لطیف پلیجو کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں جو پہلا انقلاب آیا وہ بنیادی طور پر اندرونی خانہ تھا، غیر ملکی قوتوں کی اس میں مداخلت نہیں تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیمینار میں رضا ربانی، عبدالمالک بلوچ، مصطفی کمال، مہتاب اکبر راشدی، ایاز لطیف پلیجو، محبوب شیخ، اشفاق میمن، ایوب شیخ، عبدالوہاب بلوچ اور شاہد مسعود نورانی نے خصوصی شرکت کی۔

The post پڑوسی ہونے کے ناتے افغانی ہمارے بھائی اور بہن ہیں، صدر عوامی تحریک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email