افغانستان کا جو مسئلہ ہے، ہم نے ہر پہلو سے آج اس پر بات کی ہے، چیئرپرسن انٹلیکچوئلز فارم

چیئرپرسن انٹلیکچوئلز فارم مسعود نورانی نے کہا ہے کہ افغانستان کا جو مسئلہ ہے، ہم نے ہر پہلو سے آج اس پر بات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں دی انٹلیکچولز فورم کی جانب سے “افغانستان کا پیچیدہ معاملہ اور اس کے اثرات” پر سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں چیئرپرسن انٹلیکچوئلز فارم مسعود نورانی نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، مجھے یقین ہے کہ ایسی محفلیں روز نہیں ہوا کرتی ہیں۔ اس کامیابی کا سہرا انٹیلیکچوئل فارم کے سَر جاتا ہے۔
چیئرپرسن انٹلیکچوئلز فارم نے کہا کہ ہم سب ایک ہی ہیں، سب مالکان ہیں سب وارث ہیں تو کسی کو دشمن نہ کہا جائے۔
چیئرپرسن انٹلیکچوئلز فارم مسعود نورانی کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کا جو مسئلہ ہے، ہم نے ہر پہلو سے آج اس پر بات کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیمینار میں رضا ربانی، عبدالمالک بلوچ، مصطفی کمال، مہتاب اکبر راشدی، ایاز لطیف پلیجو، محبوب شیخ، اشفاق میمن، ایوب شیخ، عبدالوہاب بلوچ اور شاہد مسعود نورانی نے خصوصی شرکت کی۔

The post افغانستان کا جو مسئلہ ہے، ہم نے ہر پہلو سے آج اس پر بات کی ہے، چیئرپرسن انٹلیکچوئلز فارم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email