پی آئی اے کی بلغاریہ کے صوفیہ ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

پی آئی اے کی پیرس سے اسلام آباد کی پرواز کے طیارے کی بلغاریہ کے صوفیہ ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے عبد اللہ خان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی پیرس سے اسلام آباد آنے والی چارٹر پرواز میں خاتون مسافر کی اچانک طبیعت خراب ہوئی جس کے باعث طیارے کی بلغاریہ کے صوفیہ ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔

ترجمان پی آئی اے عبد اللہ خان نے کہا کہ ڈی سیٹ نمبر 14 پر سوار خاتون مسافر اقبال بانو کو اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ بے ہوش گئیں،  کپتان نے میڈیکل ایمرجنسی ڈیکلئیر کردی، کپتان نے بلغاریہ کی ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور کو میڈیکل ایمرجنسی کی اطلاع دے کر لینڈنگ کی اجازت طلب کی، خاتون مسافر کو دل کا دورہ پڑنے سے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، طیارہ پیرس سے اسلام آباد جارہا تھا۔

ترجمان پی آئی اے عبد اللہ خان کا کہنا ہے کہ اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد خاتون مسافر کی طبیعت خراب ہوئی، طیارہ کو کلیرنس مل گئی کچھ دیر بعد اسلام آباد کے لیے اڑان بھرے گا، خاتون مسافر کو بلغاریہ کے مقامی اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

The post پی آئی اے کی بلغاریہ کے صوفیہ ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email