قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ، ناردرن نے بلوچستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ ٹورنامنٹ کے چھبیس ویں میچ میں نادردن نے بلوچستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ناردرن نے 186 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ،علی عمران 64, ذیشان ملک 53،ناصر نواز نے 30 رنز بنائے عمید آصف اور عماد بٹ نے دودو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

علی عمران کو شاندار نصف سنچری بنانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

اس شکست کے بعد بلوچستان کا سیمی فائنل مرحلے میں پہنچنا دشوار ہوگیا ہے۔

The post قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ، ناردرن نے بلوچستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email