بھگت پورہ کے علاقے شہباز روڈ پر قتل کا افسوس ناک واقعہ

بھگت پورہ کے علاقے شہباز روڈ پر قتل کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے بھگت پورہ میں پیش آیا جہاں گھریلو تنازع پر باپ نے اپنی بیٹی کو گولی مار کر قتل کر دیا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ بیٹی کو قتل کرنے کے بعد 55 سالہ رانا شہباز نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ مقتولہ کی شناخت 18 سالہ ام حبیبہ کے نام سے ہوئی جسے مئیو ہسپتال پہنچایا گیا مگر جانبر نا ہو سکی۔
پولیس نے کہا کہ رانا شہباز نے دو شادیاں کر رکھی تھیں اور گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔

The post بھگت پورہ کے علاقے شہباز روڈ پر قتل کا افسوس ناک واقعہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email