جزیرہ ایئرویز کی کویت سے جانے والی مسافر پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

جزیرہ ایئرویز نے کویت سے جانے والی مسافر پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کویت کی نجی فضائی کمپنی جزیرہ ایئرویز کے ایک مسافر طیارے کو بم کی موجودگی کی اطلاع پر ترکی میں ترابزون کے ہوائی اڈے پر ہنگامی طور پر اتار لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بم کی اطلاع بعد میں غلط ثابت ہوئی ہے۔
ذرائع نے کہا کہ جزیرہ ایئرویز کی یہ مسافر پرواز جمعرات کو کویت سے روانہ ہوئی تھی۔
جزیرہ ایئر ویز کا اس معاملے پر کہنا تھا کہ آج اس کو ممکنہ سکیورٹی خطرے کے بارے میں ایک اطلاع موصول ہوئی تھی اور جب بعد میں اس کا جائزہ لیا گیا تو یہ خبر درست ثابت نہیں ہوئی ہے۔

The post جزیرہ ایئرویز کی کویت سے جانے والی مسافر پرواز کی ہنگامی لینڈنگ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email