فری فائر پاکستان میں ہونے والا پہلا ای اسپورٹس ٹورنامنٹ ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فری فائر پاکستان میں ہونے والا پہلا ای اسپورٹس ٹورنامنٹ ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے فری فائر پاکستان لیگ کے فائنل کی 12 ٹمیوں کے لیڈرز نے ملاقات کی۔
اس موقعے پر فواد چوہدری نے کہا کہ فری فائر گیم میں ایک کروڑ روپے تک کے انعامات ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بچوں کے پاس موقع ہے کہ کم عمری میں بڑی رقم جیت سکتے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فری فائر پاکستان لیگ کا گرینڈ فائنل 10 اکتوبر کو کراچی میں ہو گا۔
ذرائع کے مطابق فواد چوہدری نے ملاقات کی تصویریں سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں قومی سطح کے فائنل مقابلوں میں شرکت کرنے والی 12 ٹیموں کے ٹیم لیڈرز سمیت بیگو کے جنوبی ایشیا کے ریجنل ہیڈ جان ڑانگ اور دیگر نمائندے بھی موجود تھے۔

The post فری فائر پاکستان میں ہونے والا پہلا ای اسپورٹس ٹورنامنٹ ہے، فواد چوہدری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email