مولانا فضل الرحمان کل لاہور کا دورہ کریں گے

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کل لاہور کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کل لاہور کا دورہ کریں گے، فضل الرحمان کے لاہور کے دورے کا شیڈول سامنے آگیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کل معروف شاعر سلمان گیلانی کی عیادت کریں گے ۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان ہفتے کے روز شہباز شریف کی بھی عیادت کریں گے جس میں دونوں رہنماء 16 اکتوبر کو فیصل آباد میں پی ڈی ایم کے جلسے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

واضح رہے اس سے قبل سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان نے وفاق المدارس العربیہ کے زیرِ اہتمام خدمات مدارس دینیہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام علوم کا مأخذ قرآن ہے، اسلام میں قومیت کی بنیاد پر تعصب کی کوئی گنجائش نہیں ہے، تعلیمی اداروں میں جنسی تعلیم فحاشی اور بے حیائی کا ذریعہ ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ شدت اور انتہاء پسندی نامناسب اور اعتدال مطلوب ہے، عبدیت اور عبادت خلافت کی پہلی شرط ہے، دینی مدارس میں تعلیم کے ساتھ عملی زندگی کی بہترین تربیت کی جاتی ہے، موجودہ حکومت کا ایجنڈا ہی دینداری کو کچلنا ہے،”آئین“ ریاست اور عوام کے درمیان میثاق ملی ہے۔

   سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مفتی محمود کے نزدیک ووٹ کی حیثیت ”بیعت“ کی ہے، جب ہم ووٹ کو”بیعت“ سمجھتے ہیں تو اس میں دھاندلی کسی بھی طرح برداشت نہیں کی جاسکتی، وفاق المدارس العربیہ اور جے یو آئی کے درمیان تعاون کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، معیت علماء اسلام مدارس اور مذہبی طبقہ کی قوت ہے۔

The post مولانا فضل الرحمان کل لاہور کا دورہ کریں گے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email