سینیٹ کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کا طلحہ طالب اور ارشد ندیم کو زیردست خراج تحسین پیش

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ نے طلحہ طالب اور ارشد ندیم کو زیردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس سینیٹر رضاء ربانی کی زیر صدارت ہوا جس میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ، اولمپئین طلحہ طالب اور ارشد ندیم شریک ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات پر بریفنگ دی گئی اور طلحہ طالب اور ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کی گئی۔
اراکین کمیٹی نے کہا کہ ارشد ندیم اور طلحہ حبیب کی کارکرگی کو سراہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ دونوں نے کامیابی کے لیے بڑی کوشش کی ہے اور آپ کی حوصلہ افزائی کو ضروری سمجھا جا رہا ہے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ سوال بڑا پریشان کن ہے کہ ہر اچھے کام میں پاکستان پیچھے جا رہا ہے۔
سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ اسپورٹس کو مکمل طور پر نظرانداز کیا جا رہا ہے، ریاست کو جس طرح توجہ دینی چاہیے اس طرح توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔
فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ان کھلاڑیوں کو سپورٹ چاہیے، ڈیپارٹمنٹ کو کہا ہے کہ میکنزم بنائیں اور مدد کی جائے۔
رضا ربانی نے کہا کہ پی آئی اے ایک سی ای او کے دس بارہ لاکھ برداشت کر سکتا ہے تو ایتھلیٹس کو کیوں نہیں؟
اجلاس کے دوران ارشد ندیم نے کہا کہ ٹریننگ کے حوالے سے بتائوں تو کافی مشکلات کا سامنا کیا ہے بس فہمیدہ مرزا اور پی سی بی کا شکریہ ادا کروں گا جنہوں نے سہولیات فراہم کی۔
انہوں نے کہا کہ 2015 میں واپڈا کی نوکری لی اور اس کے بعد اسپورٹس شروع کیا۔ اداروں سے اگر اسپورٹس ختم کی گئی تو ملک سے اسپورٹس ہی ختم ہوجائے گی۔
طلحہ حبیب نے کہا کہ اداروں سے سپورٹس کے لیے سپورٹ ختم کی جا رہی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا ہے، اداروں کی سپورٹس ختم نہ کی جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران کمیٹی میں ارشد ندیم اور طلحہ حبیب کو اعزازی شیلڈ دی گئیں ہیں۔

The post سینیٹ کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کا طلحہ طالب اور ارشد ندیم کو زیردست خراج تحسین پیش appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email