ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی جانب سے کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے سیکشن 144 کے تحت حکم نامہ جاری

ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی جانب سے کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے سیکشن 144 کے تحت حکم نامہ جاری ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں ضلعی حکومت کی جانب سے شادیوں پر دو ماہ کے لیے سیکشن 144 نافذ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی کارڈ پر صرف کورونا ویکسینیٹڈ افراد کو مدعو کرنے کے بارے میں عبارت لکھنا لازمی قرار ہو گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام پرنٹنگ پریس ہر شادی کارڈ/دعوت نامے پر صرف ویکسینیٹڈ افراد کی شرکت لکھنے کے پابند ہوں گے اور تمام شادی ہالزمیں بھی صرف کورونا ویکسینیٹڈ افراد ہی داخل ہو سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق ضلعی حکومت کی جانب سے دفعہ 144 اکتوبر 5 سے اگلے دو ماہ کے لیے نافذ کیا گیا ہے۔

The post ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی جانب سے کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے سیکشن 144 کے تحت حکم نامہ جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email