انگلش کرکٹر ٹیمل ملز بھی پاکستان کے حق میں بول پڑے

انگلش کرکٹر ٹیمل ملز نے پاکستان کو کرکٹ کے لیے بہترین وینیو قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر ٹیمل ملز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کا دورہ کرچکا ہوں، کرکٹ کے لیے پاکستان ایک بہترین وینیو ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کھیلے ہیں۔

انگلش کرکٹر کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ( ای سی بی) کے فیصلے پر تبصرہ نہیں کرسکتاتاہم امید ہے کہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر ٹیمل ملز کا مزید کہنا تھا کہ ذاتی طور پر پاکستان جانے کا خواہشمند ہوں۔

The post انگلش کرکٹر ٹیمل ملز بھی پاکستان کے حق میں بول پڑے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email