شاہین آفریدی کا 2022 کے لئے انگلش کاؤنٹی مڈل سیکس سے معاہدہ

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اگلے سال کاؤنٹی چییمپئین شپ میں ایکشن میں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے 2022 کے لیے کاؤنٹی مڈل سیکس سے معاہدہ بھی کرلیا ہے۔

شاہین شاہ  آفریدی مڈل سیکس کو ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ اور کاؤنٹی چیمپئین شپ میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔

شاہین شاہ آفریدی اس سے قبل ہمپشائر کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کھیل چکے ہیں۔

اس معاہدے سے متعلق شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ معاہدے پر خوش ہوں، لارڈز میں کاؤنٹی کھیلنا ہمیشہ خواب تھا۔

شاہین شاہ آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ  امید ہے اپنی کارکردگی سے ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کروں گا۔

The post شاہین آفریدی کا 2022 کے لئے انگلش کاؤنٹی مڈل سیکس سے معاہدہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email